نہری پانی چوری کے الزام میں10 زمینداروں کے خلاف مقدمات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ آبپاشی نے نہری پانی چوری اور غیر قانونی آبپاشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔
موضع پتی غلام علی غربی میں راجباہ ڈچ کوٹ سلطان کے مختلف مقامات پر مبینہ طور پر نہری موگے توڑ کر پانی حاصل کرنے کے الزام میں 10 زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیں۔محکمہ آبپاشی کے مراسلے کے مطابق جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ، ان میں غلام جیلانی، محمد فاروق، محمد یوسف بلال، خادم حسین، محمد حنیف، محمد رفیق، محمد حسین، محمد یونس، ملازم حسین اور غلام یاسین شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہری موگے توڑ کر غیر قانونی طور پر پانی حاصل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments