خانیوال :لاہور موڑ پر روٹی 20 روپے میں فروخت ہونے لگی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) لاہور موڑ کے علاقے میں روٹی مبینہ طور پر 20 روپے میں فروخت ہونے لگی۔۔
، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام نے روٹی کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پرائس مجسٹریٹس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، متعلقہ پرائس مجسٹریٹس اور دیگر ذمہ دار حکام سے اپیل کی ہے کہ روٹی کی فروخت کے نرخوں کی تصدیق کی جائے اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ شہریوں نے مؤثر نگرانی کے ذریعے عوام کو ناجائز قیمتوں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments