کار موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی،میاں بیوی جاں
قاسم پور نہر کے قریب حادثہ، بلال ،ثوبیہ دم توڑ گئے ، خاتون،بچہ ہسپتال داخل
ملتان (کرائم رپورٹر )حادثات کے مختلف واقعات میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا دو افراد نشتر ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے قاسم پور نہر کے قریب تیزرفتار کار اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں کار اور موٹرسائیکل نہر میں جاگری اور موٹرسائیکل پر سوار دوخواتین ایک مرد اور تین سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے اس حادثے میں بلال اور ثوبیہ جو میاں بیوی تھے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون اور بچہ کو ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ کار ڈرائیور نامعلوم موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments