نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
ارسلان چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہسپتال میں چل بسا
بورے والا (نمائندہ دنیا)شاہ فیض پارک میں نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد ارسلان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے شاہ فیض پارک کے رہائشی نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو یا کسی نامعلوم پریشانی کے باعث گندم کو محفوظ رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کی کوشش کی، جس کی حالت غیر ہونے پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیشِ نظر ساہیوال ریفر کر دیا گیا، تاہم نوجوان ارسلان چند گھنٹے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments