گھروں ، ڈیروں سے واٹر پمپ چوری کرنیوالا دو رکنی گروہ گرفتار
چار مقدمات ٹریس ، لاکھوں روپے مالیت کے تین واٹر پمپ اور دیگر سامان برآمد
میلسی (نمائندہ دنیا) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر تھانہ مترو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور ڈیروں سے واٹر پمپ سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے تین واٹر پمپ، تانبا اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مترو زبیر احمد سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان حبیب الرحمٰن سکنہ چک نمبر 107 ڈبلیو بی اور محمد اقبال سکنہ چک نمبر 111 ڈبلیو بی کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے دوران چوری کے چار مقدمات ٹریس کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments