ہیلمٹ کی پابندی مین روڈ تک محدود رکھی جائے ،میاں آفاق

ہیلمٹ کی پابندی مین روڈ تک محدود رکھی جائے ،میاں آفاق

اندرون شہر تنگ گلیوں،بازاروں،غلہ منڈی ،سبزی منڈی کو مستثنیٰ کیا جائے

ملتان (لیڈی رپورٹر)بانی و صدر مرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب میاں آفاق انصاری نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کی پابندی کا نفاذ صرف مین روڈز تک محدود کیا جائے ، جبکہ اندرونِ سٹی ملتان، غلہ منڈی اور سبزی منڈی کے علاقوں میں ہیلمٹ کی پابندی کے حوالے سے تاجروں اور شہریوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ مناسب حکمت عملی اختیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کی تنگ گلیوں، بازاروں، غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں اور روزمرہ آمدورفت کی نوعیت مختلف ہے ، جہاں تاجروں، خریداروں اور شہریوں کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔میاں آفاق انصاری نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تاجروں اور شہریوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور ایسا متوازن طریقہ کار بنایا جائے جس سے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بھی یقینی ہو اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر نہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...