میپکو کے 9 افسران کے تقرر و تبادلے ، انتظامی احکامات جاری

میپکو کے 9 افسران کے تقرر و تبادلے ، انتظامی احکامات جاری

فیاض حسین کینٹ ڈویژن کے ایکسین تعینات، افسروں کو نئی ذمہ داریاں تفویض

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے 9 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تعیناتی کے منتظر انجینئر فیاض حسین کھوکھر کو ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ ڈویژن ملتان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے پیشرو انجینئر بابر علی گجر کو خالی آسامی پر ایگزیکٹو انجینئر آپریشن مظفرگڑھ ڈویژن پوسٹ کر دیا گیا ہے ۔تعیناتی کے منتظر انجینئر کامران ظہور کو ڈپٹی منیجر (ریجنل شکایات سنٹر) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان جبکہ انجینئر محمد فیصل ممتاز کو ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن ملتان تعینات کیا گیا ہے ۔ ان کے پیشرو انجینئر ملک محمد ساجد کو میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ منیجر کسٹمر سروسز سنٹر ملتان سرکل انجینئر شاہین اکرم کو اسسٹنٹ منیجر (شکایات) آر سی ایف سی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کرتے ہوئے ریجن بھر میں قائم کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹرز کی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ ان کے پیشرو انجینئر یاسر حیات سگو کو ٹریننگ کورس مکمل کرنے کے بعد میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ منیجر (شکایات) آر سی ایف سی میپکو ہیڈ کوارٹر انجینئر عمران خان کی خدمات چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل ایکسین سول میپکو ہیڈ کوارٹر راؤ محمد افضل صابر کو ایکسین (سول) جی ایس سی میپکو کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...