سرائیکستان نوجوان تحریک کا سرائیکی صوبہ کنونشن کا اعلان
ملتان (لیڈی رپورٹر)سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنماؤں کا اہم اجلاس مرکزی دفتر چوک کمہارانوالہ میں چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی صدارت میں ہوا۔
جس میں آٹھ نومبر بروز اتوار دوپہر دو بجے کھاد فیکٹری چوک، نزد دیوان خاص، بھٹی پلازہ میں سرائیکی صوبہ کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مہر ارشد مجاہد ہراج، کسان ونگ کے مرکزی صدر ملک عرفان بھٹی، سینئر رہنما انجینئر شعیب حیات، ملک حسنین کھوکھر، ملک حسن رضا نے شرکت کی۔ شرکا نے تحریک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور جدوجہد مزید تیز کرنے کے لیے مشاورت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹھ نومبر کو بھٹی پلازہ میں عظیم الشان سرائیکی صوبہ کنونشن منعقد ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments