میپکو کے 63 کلرکس کو ترقی دے کر سکیل 15 میں تعینات کر دیا گیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ پروموشن بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں 63 لوئر ڈویژنل کلرکس (ایل ڈی سی) اور جونیئر کلرکس کو اسسٹنٹ/ہیڈ کلرک بنیادی سکیل 15 میں ترقی دے دی ہے ۔
چیف ہیومن ریسورسز اینڈ کیریئر مینجمنٹ آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل کی منظوری سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق ترقی پانے والے ملازمین کو میپکو کے مختلف آپریشن سرکلوں، ڈویژنوں اور ہیڈ کوارٹرز کے دفاتر میں خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔آفس آرڈر میں ترقی پانے والے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مزید محنت، لگن، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments