ڈی ایچ اے آتشزدگی ،پولیس معاملہ کی تحقیق نہ کرسکی

ڈی ایچ اے آتشزدگی ،پولیس معاملہ کی تحقیق نہ کرسکی

ماں دو بیٹیوں کی موت کا معمہ حل نہ ہوا، لواحقین کا تحقیقات مکمل کرنیکا مطالبہ

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ آتشزدگی میں ماں اور دوبیٹیوں کے جان بحق ہونے کا معاملہ،پولیس تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا تعین نہ کرسکی ہے واضح رہے کہ چند روز قبل لطف آباد میں ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا جس سے کمرے کی چھت بھی گرگئی اس واقعے میں پروین بی بی اسکی دو بیٹیاں میرب اور مہرین جان بحق ہوگئیں تھیں اس معاملے کے حقائق تاحال سامنے نہ لائے جاسکے ہیں پولیس تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا بھی تعین نہ کرسکی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...