مظفرگڑھ،ڈی سی کا تھل ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ
بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،عثمان طاہر کی افسروں کو ہدایت
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘میگنیفیشنٹ پنجاب’’ کے تحت گیارہویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2026 کے شاندار انعقاد اور سیاحت کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ہیڈ محمد والا چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ کیا اور ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ریلی کے انعقاد کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ریلی کے شرکاء، ملکی و غیر ملکی ریسرز اور سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی خطے میں سیاحت کے فروغ، مقامی ثقافت کے تعارف اور مظفرگڑھ کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے ، اس لیے تمام محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔گیارہویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2026 کا انعقاد 5 سے 8 نومبر تک چھانگا مانگا ٹیلہ میں کیا جائے گا، جس میں ملکی و غیر ملکی ریسرز شرکت کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments