مظفرگڑھ:نکاح نامے میں مبینہ جعل سازی ، رجسٹرار گرفتار

مظفرگڑھ:نکاح نامے میں مبینہ جعل سازی ، رجسٹرار گرفتار

ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا،مدعیہ شمائلہ کی درخواست پر اینٹی کرپشن کی کارروائی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)نکاح نامے میں مبینہ جعل سازی اور فراڈ کا انکشاف اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ مظفرگڑھ نے مبینہ جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جتوئی کے نکاح رجسٹرار محمد عمران کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد رمضان جوتہ کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق مدعیہ شمائلہ اسلم کی جانب سے دی گئی شکایت پر نکاح نامے میں مبینہ جعل سازی، سابقہ تاریخ درج کرنے اور فراڈ کے الزامات سامنے آئے ۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ نکاح نامے پر بیرونِ ملک مقیم ایک گواہ کے دستخط بھی مبینہ طور پر جعلی طور پر ثبت کیے گئے ، جبکہ نکاح نامے میں سابقہ تاریخ درج کرکے قانونی ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا۔مدعیہ کی درخواست پر اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ نے معاملے کی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ میں مقدمہ نمبر 72/26 درج کیا، جس کے بعد نامزد ملزم نکاح رجسٹرار محمد عمران کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...