خانیوال :گھر میں گھس کر فائرنگ، 45 سالہ شخص قتل

خانیوال :گھر میں گھس کر فائرنگ، 45 سالہ شخص قتل

نواحی علاقہ قتال پور میں واقعہ پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)قتال پور میں گھر میں گھس کر فائرنگ، 45 سالہ شہری قتل، ڈی پی او محمد عابد کا جائے وقوعہ کا دورہ، ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل’ تفصیل کے مطابق تحصیل کبیروالا کے تھانہ سرائے سدھو کی حدود میں واقع علاقے قتال پور میں نامعلوم مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص ناصر جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خانیوال محمد عابد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی کبیروالا جمشید اکرم، ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ ڈی پی او محمد عابد نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور واقعے سے متعلق شواہد اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقتول کے لواحقین سے ملاقات کرکے واقعے کی تفصیلات بھی معلوم کیں اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او محمد عابد کے حکم پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...