لیگی ایم پی اے رانا عبدالمنان دہشتگردی کیس میں بری
مقدمہ ڈیرہ غازی خان کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں زیرِ سماعت رہا
ماہڑہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد انسدادِ دہشت گردی کے مقدمے میں بھی باعزت بری ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق رانا عبدالمنان ساجد کے خلاف مئی 2024ء میں گندم خریداری کے لیے باردانے کی تقسیم کے معاملے پر کسانوں کے احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی تھیں۔یہ مقدمہ ڈیرہ غازی خان کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں زیرِ سماعت رہا۔ طویل قانونی کارروائی کے بعد عدالت سے رانا عبدالمنان ساجد کی باعزت بریت کی خبر سامنے آئی ہے ۔رانا عبدالمنان ساجد کے حامیوں کی جانب سے عدالتی فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments