بہالپور:11 ملزم گرفتار، شراب، منشیات اور اسلحہ برآمد

بہالپور:11 ملزم گرفتار، شراب، منشیات اور اسلحہ برآمد

57 لیٹر شراب، 72 گرام آئس اور پانچ ناجائز ہتھیار قبضے میں لے لیے گئے

بہاولپور (سٹی رپورٹر) بہاولپور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شراب، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے 57 لیٹر شراب برآمد کی۔ اسی طرح تھانہ بغداد الجدید اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 72 گرام کرسٹل آئس برآمد کی۔ تھانہ کوتوالی، ڈیراور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سات ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک 12 بور ریپیٹر، ایک 9 ایم ایم اور تین 30 بور پستول برآمد کیے گئے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب نے کہا کہ معاشرے کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک کرنا بہاولپور پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...