مظفرگڑھ:4 سال سے بند سرکاری سکول کھول دیا گیا

مظفرگڑھ:4 سال سے بند سرکاری سکول کھول دیا گیا

دولت پور بستی ساون والا کے واحد سکول میں 2 عارضی ٹیچرز بھی تعینات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)4 سال سے بند سرکاری سکول کی بندش کا معاملہ میڈیا پر اجاگر ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا،محکمہ تعلیم نے سکول کو طلباء و طالبات کے لیے کھول دیا، سکول میں 2 عارضی ٹیچرز تعینات کرکے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا،،بستی ساون والا کے مکین اور انکے بچے سکول کھلنے پر خوش ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ سکول کو نہ صرف محکمہ تعلیم کے مستقل سرکاری سکول کا درجہ دیا جائے بلکہ فرنیچر بھی مہیا کیا جائے ، تفصیلات کیمطابق یونین کونسل نوہن والی کے موضع دولت پور بستی ساون والا کا واحد سرکاری پرائمری سکول کی تعمیر کے لیے 2 کنال اراضی مقامی لوگوں نے ہی عطیہ کی تھی، سکول تعمیر ہونے کے بعد سے گزشتہ 4 سال سے بند پڑا تھا،،معاملے کی رپورٹ ایک ہفتہ قبل ہی مختلف میڈیا چینلز پر نشر اور مختلف قومی اخبارات میں شائع ہوئی تھی،معاملہ اجاگر ہونے پر ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد مظفرگڑھ کا محکمہ تعلیم بھی حرکت میں آیا اور 4 سال سے بند پڑا سرکاری سکول تعلیم کے لیے کھول دیا گیا،علاقے کے 19 بچوں نے سکول میں داخلہ بھی لے لیا ہے ، سکول کھلنے پر بچے اور والدین بھی خوشی سے نہال ہیں،انھوں نے سکول میں صاف پانی،بجلی اور فرنیچر کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...