ویمن یونیورسٹی اورنجی کمپنی میں طالبات کی تربیت کا معاہدہ

ویمن یونیورسٹی اورنجی کمپنی میں طالبات کی تربیت کا معاہدہ

سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جائے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان اورنجی کمپنی کے درمیان طالبات کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور صنعت و جامعات کے روابط مضبوط بنانے کے لیے پانچ سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔ معاہدے کے تحت طالبات کو سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، انٹرن شپ، پیشہ ورانہ تربیت، تکنیکی سرٹیفکیشن، کاروباری سرگرمیوں اور تحقیقی مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ ترجمان کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ تربیتی پروگراموں، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق مہارتوں کے فروغ کے لیے تعاون کریں گے ، جس سے طالبات کو تعلیمی میدان سے عملی صنعت تک رسائی اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول اور نجی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر حسن رضا بلوچ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) ڈاکٹر مصباح مرزا نے بھی معاہدے پر دستخط کیے ، جبکہ ڈائریکٹر کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی ڈاکٹر خدیجہ کنول اور زین رضا گواہ کے طور پر موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول نے کہا کہ جامعات اور صنعتی اداروں کے درمیان مضبوط روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ایسی شراکت داریوں سے طلبہ کو کتابی علم کے ساتھ عملی تجربہ اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ مہارتیں حاصل ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...