چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم
گگو منڈی (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ۔ جیب تراش نے ڈیٹا آپریٹر کی جیب سے35 ہزار روپے اور موبائل فون نکال لیا۔۔۔
جبکہ نامعلوم چور ٹیوب ویل سے ٹرانسفارمر کی تاریں اور ڈیرے سے کھاد، سپرے اور انورٹر چوری کرکے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کورٹ بورے والا کے ڈیٹا آپریٹر الطاف سودا سلف خریدنے بازار آیا تو نامعلوم جیب تراش نے اس کی جیب سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون نکال لیا۔ دوسری واردات میں چک نمبر 227۔ای بی کے زمیندار علی حسن کے ٹیوب ویل پر نصب بجلی کے ٹرانسفارمر سے لاکھوں روپے مالیت کی تانبے کی تاریں چوری کرلی گئیں۔ایک اور واردات میں چک نمبر 359ای بی کے زمیندار تصور حسین کے ڈیرے سے مبینہ طور پر اویس جٹ اور جنید عرف جیدی جٹ ساکنان چک نمبر 369۔ای بی لاکھوں روپے مالیت کی کھاد، زرعی سپرے اور انورٹر چوری کرکے لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments