نیشنل بیس بال چیمپئن شپ، ایچ ای سی اور جی ایف ڈسکو کامیاب

نیشنل بیس بال چیمپئن شپ، ایچ ای سی اور جی ایف ڈسکو کامیاب

جی ایف ڈسکو نے پولیس جبکہ ایچ ای سی نے بلوچستان کو یکطرفہ مقابلوں میں ہرایا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام قلعہ قاسم باغ ملتان میں جاری 27ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے پانچویں روز کھیلے گئے میچز میں جی ایف ڈسکو اور ایچ ای سی نے کامیابی حاصل کر لی۔ جی ایف ڈسکو نے پولیس کو 7-0 جبکہ ایچ ای سی نے بلوچستان کو 12-0 رنز سے شکست دے دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو و سیکرٹری سپورٹس میپکو حیدر عثمان اٹھنگل تھے ۔ ان کے ہمراہ سپورٹس آفیسر میپکو ملتان رضیہ سلطانہ، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد جمیل کامران، سیکرٹری فیڈریشن طاہر محمود، میجر سرفراز اور ظفر شیروانی بھی موجود تھے ۔ ٹیکنیکل سٹاف میں ظفر حسین وڑائچ، ساجد رشید، زوہیب ملک، طارق پاشا، زبیر وٹو اور پرویز شیخ سمیت دیگر آفیشلز شامل تھے ۔حیدر عثمان اٹھنگل نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ بیس بال پاکستان میں کھیلا جانے والا مقبول کھیل ہے ۔ ملتان میں قومی سطح کی چیمپئن شپ کا انعقاد ہم سب کے لئے باعث فخر ہے ۔پہلے میچ میں جی ایف ڈسکو نے پولیس کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 7 رنز سکور کئے ۔جی ایف ڈسکو کی جانب سے عبداللہ نے 2 جبکہ اعتشام، وسیم منان، وسیم خان اور عامر علی نے ایک، ایک رن بنایا۔ جواب میں پولیس کی ٹیم کوئی رن سکور نہ کر سکی۔دوسرے میچ میں ایچ ای سی نے بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 12-0 رنز سے شکست دی۔ ایچ ای سی کی جانب سے اکرام نے 3، فضل اور ریحان نے 2، 2 جبکہ ماز، رزاق، وقاص اور سلمان علی نے ایک، ایک رن سکور کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...