ترین ڈائیگناسٹک سینٹر میں مفت آئی کیمپ، 512 آپریشن

ترین ڈائیگناسٹک سینٹر میں مفت آئی کیمپ، 512 آپریشن

تین روزہ کیمپ میں 1361 مریضوں کا معائنہ، 320 افراد کو مفت عینکیں فراہم

ملتان (لیڈی رپورٹر)جہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے ترین ڈائیگناسٹک سینٹر گیلے وال، لودھراں میں لودھراں پائلٹ پراجیکٹ (ایل پی پی) کے زیر اہتمام 47ویں تین روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران مجموعی طور پر 1,361 مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ 512 مریضوں کے کامیاب آنکھوں کے آپریشن کئے گئے ۔ اس کے علاوہ 320 افراد کو نظر کی عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ خدمت خلق کے مشن کو آگے بڑھانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور مستحق و پسماندہ طبقات کو معیاری صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر سی ای او ایل پی پی ڈاکٹر عبدالصبور اور ان کی ٹیم نے کیمپ کے دوران مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کی عزت نفس، آرام اور سہولت کا بھی خصوصی خیال رکھا۔ تین روزہ کیمپ میں مریضوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا اور انہیں خوشگوار و معاون ماحول فراہم کیا گیا۔اس موقع پر سی ای او ایل پی پی ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ مریضوں کے چہروں پر خوشی، مسکراہٹیں اور ان کی دعائیں اس فلاحی اقدام کی حقیقی کامیابی کا مظہر ہیں۔ معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔ جہانگیر خان ترین اور علی خان ترین کی خصوصی ہدایت پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اس بنیادی حق کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...