واسا ریکوری آپریشن تیز، نادہندگان کیخلاف کارروائیاں

واسا ریکوری آپریشن تیز، نادہندگان کیخلاف کارروائیاں

اکتوبر میں 24 کروڑ وصول، نومبر کے مقررہ اہداف حاصل کرنیکی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی)واسا ملتان کو مالی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے کے لئے ریکوری آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کی سربراہی میں جاری مہم کے تحت ڈائریکٹر ریکوری محمد سعید ڈوگر فیلڈ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ ریکوری اور ڈسکنکشن آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری عبدالمجید کے ہمراہ سرکل نمبر 2 اور 14 کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ سرکل نمبر 2 کی یونین کونسلز 50، 51، 52، 127 اور 129 کے علاقوں قاسم بیلا، محمد پور گھوٹہ، مظفرآباد، بستی خداداد اور القریش کالونی، جبکہ سرکل نمبر 14 کی یونین کونسلز 34، 35، 48 اور 81 کے علاقوں گارڈن ٹاؤن، فاروق پورہ، پرانا شجاع آباد روڈ اور ڈبل پھاٹک میں ریکوری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سرکل انچارجز وحید احمد اور عبدالمالک بھٹہ نے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ریکوری نے نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کرنے اور نومبر کے مقررہ ریکوری اہداف سو فیصد حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اکتوبر میں 24 کروڑ روپے کی ریکوری کو ادارے کے مالی استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے فیلڈ ٹیموں کو مزید متحرک رکھنے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...