ویگن ڈرائیور کی دسویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
سکول چھوڑنے کے بہانے لے جانے والا ڈرائیور طالبہ کو بوریوالا لے گیا
وہاڑی،گگومنڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) گگومنڈی میں دسویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ کو سکول لے جانے کے بہانے مبینہ طور پر اغوا کرکے بوریوالا میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس نے ویگن ڈرائیور طاہر رحمانی اور اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 183 ای بی کے رہائشی محمد اسلم کی بیٹی (م) کو پک اینڈ ڈراپ ویگن ڈرائیور صبح سات بجے گھر سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گگومنڈی لے جانے کے لیے روانہ ہوا۔ الزام ہے کہ وارث شہید چوک سے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کی مدد سے طالبہ کو سکول لے جانے کے بجائے زبردستی بوریوالا کے ایک مکان میں لے گیا، جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بعدازاں طالبہ کو سکول کے باہر چھوڑ دیا گیا۔طالبہ نے گھر پہنچ کر والدین کو واقعے سے آگاہ کیا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ گگومنڈی حسن آفتاب کیانی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments