سکندر آباد: تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے بزرگ جاں بحق

 سکندر آباد: تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے بزرگ جاں بحق

65سالہ ریاض سڑک کنارے کھڑا تھا ریسکیو نے لاش ہسپتال منتقل کردی

سکندرآباد (نامہ نگار ) مٹوٹلی پل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ بزرگ محمد ریاض موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد ریاض مٹوٹلی پل کے قریب سڑک کنارے کھڑے تھے کہ اسی دوران ایک بے قابو اور تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے انہیں زوردار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے بزرگ کی لاش سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...