باقاعدہ اور شفاف انتخابات کروائے جائیں:کارڈیلرز
وہاڑی (خبرنگار) کار ڈیلرز نے موجودہ انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہوئے سلیکشن کے بجائے باقاعدہ اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔
اس حوالے سے ضلعی صدر پاکستان کار ڈیلر ایسوسی ایشن چوہدری محمد سعید عرف بلا، چیئرمین آل پاکستان کار ڈیلر ایسوسی ایشن وہاڑی نعمان خالد نومی، سینئر نائب صدر اپڈا وہاڑی چوہدری شہزاد اکبر، میاں سیف اللہ، اسد ورک ایڈووکیٹ، امجد بھٹی، حق نواز وجھی، ملک مظہر، ممبر اپڈا عرفان اعجاز اور چوہدری اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے انتخابات خفیہ طور پر نہیں بلکہ باقاعدہ جمہوری طریقہ کار کے تحت ہونے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments