چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

 چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

نقدی، زیورات، موبائل فون، رکشہ، موٹرسائیکل و دیگر سامان چوری

ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، رکشے ، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے سے یاسمین رزاق کی نقدی اور طلائی زیورات، مظفرآباد سے شاہد کی نقدی اور موبائل فونز، قطب پور سے تنویر کا موبائل فون، گلگشت سے غلام عباس کا موبائل فون جبکہ بی زیڈ کے علاقے سے فرقان کا رکشہ چوری ہوگیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں سلمان شہزاد سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مار کر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ قادرپورراں سے حق نواز کا موبائل فون، مخدوم رشید سے اختر علی کی گائے ، صدر شجاع آباد سے شاہد عباس کا سامان، راجہ رام سے اکبر کی تاریں، سٹی جلالپور سے غضنفر اعجاز کی موٹرسائیکل اور سیتل ماڑی سے کوثر مائی کا گیس میٹر چوری ہوگیا۔ پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...