دائرہ دین پناہ میں ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کے گھر چوری

دائرہ دین پناہ میں ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کے گھر چوری

چور تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان لے گئے ، مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)دائرہ دین پناہ میں نامعلوم چوروں نے ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور تالے توڑ کر بیٹری، پنکھا، موبائل فون، ٹیپ ریکارڈر، چاندی، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق چاہ ملا والا کے رہائشی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا حسن عرفہ ولد محمد اکرم خان نے پولیس کو بتایا کہ 7 نومبر کو وہ اپنے رقبے پر گیا ہوا تھا، جبکہ اس کی بیوی اور بچے ملتان میں رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے ۔ گھر خالی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سامان چوری کرکے لے گئے ۔متاثرہ شہری کے مطابق گھر واپس پہنچنے پر کمروں میں سامان بکھرا ہوا تھا۔ پڑتال کرنے پر 21 ہزار روپے مالیت کی فینکس بیٹری، 6 ہزار روپے مالیت کا پیڈسٹل پنکھا، ٹیپ ریکارڈر، اے ٹی ایم کارڈ، 104 تولے چاندی مالیت 60 ہزار روپے ، دو عدد ان سلے سوٹ، 5 ہزار روپے نقدی اور ہواوے موبائل فون غائب پائے گئے ۔واقعے کی اطلاع پولیس ایمرجنسی 15 پر دی گئی، تاہم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔ دائرہ دین پناہ پولیس نے درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف دفعہ 380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...