عوامی سہولت کیلئے لودھراں کے پہلے دستک مرکز کا افتتاح

عوامی سہولت کیلئے لودھراں کے پہلے دستک مرکز کا افتتاح

سرکاری خدمات ایک چھت تلے دستیاب ، مزید پانچ مراکز بھی قائم کیے جائیں گے

لودھراں، کہروڑپکا (سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا) ضلع لودھراں کے پہلے دستک مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو مختلف سرکاری محکموں کی خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ۔ افتتاحی تقریب کہروڑپکا کے موضع ڈکھنہ گھاڑو میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور اسسٹنٹ کمشنر اقرا عمر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ دستک مرکز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ضلعی انتظامیہ لودھراں کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے ۔ یہاں شہریوں کو میپکو، لائیوسٹاک، زراعت، نادرا، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، ڈومیسائل، ستھرا پنجاب، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور یونین کونسل سمیت متعدد محکموں کی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو مختلف سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی اور ان کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوگی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عقیل خان نے کہا کہ ضلع لودھراں کے پہلے دستک مرکز کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرکے فعال بنایا جائے گا، جبکہ عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں پانچ مزید دستک مراکز بھی قائم کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...