ڈپٹی کمشنر کا وہاڑی میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا وہاڑی میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ

سڑکوں کی تعمیر مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پکھی موڑ تا رتہ ٹبہ روڈ اور میاں پکھی تا 48 پل روڈ کی تعمیر مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے لڈن روڈ، ملتان روڈ، قائداعظم چوک اور خانیوال چوک پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران شجرکاری، گرین بیلٹس، سیوریج لائنوں اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام منصوبے مقررہ مدت میں تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...