بوریوالا میں ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گروہ کا سراغ مل گیا

بوریوالا میں ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گروہ کا سراغ مل گیا

بڑے شاپنگ مالز میں وارداتوں اور سکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھیننے کا انکشاف

بورے والا (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث مبینہ جرائم پیشہ گروہ کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق گروہ کے بڑے شاپنگ مالز میں ڈکیتیوں اور سکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھیننے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔پولیس کی اس پیش رفت پر بزنس کمیونٹی بورے والا کے وفد نے ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کاظم حسین، سرکل انچارج سی سی ڈی چوہدری محمد اکرام اور جنرل سیکرٹری بار علی جاوید گجر بھی موجود تھے ۔بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گروہ کے خلاف کارروائی سے شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔ ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے وارداتوں کے دوران لوٹا گیا مال بھی برآمد کیا جائے گا۔وفد کی قیادت حافظ محمد ابوذر نے کی، جبکہ دیگر ارکان میں چوہدری محمد مقصود، چوہدری محمد رمضان جٹ، محمد فیصل، محمد عثمان، محمد تیمور، محمد ارشد، محمد خاور، محمد رضوان رامے اور محمد رضوان شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...