ماہڑہ:بارش سے کچی سڑک کیچڑ میں تبدیل،آمدورفت محال
بستی چرکی سمیت متعدد آبادیوں کا زمینی رابطہ متاثر، شہریوں کودشواری کا سامنا
ماہڑہ (نامہ نگار) ماہڑہ شرقی سے شمال کی جانب دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بستی چرکی اور ملحقہ آبادیوں کو ملانے والی واحد سڑک خستہ حالی کا شکار ہے ۔ مسلسل بارشوں کے باعث تقریباً تین سے چار کلومیٹر طویل کچی سڑک کیچڑ اور پھسلن میں تبدیل ہو چکی ہے ، جس سے شہریوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے ۔یہ سڑک آج تک پختہ نہیں کی جا سکی۔ بارش کے بعد اس پر پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے جبکہ موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کا گزرنا ناممکن ہو جاتا ہے ۔ طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔، جبکہ مقامی آبادی کے افراد کو مجبوراً پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔بستی بوہڑ والا، مراد والا، ماہڑھے والا، ودھیں والا اور آرائیں والا سمیت دیگر گنجان آباد علاقوں کے ہزاروں افراد آمدورفت کے لیے اسی سڑک پر انحصار کرتے ہیں۔ متبادل راستہ نہ ہونے کے باعث بارش کے دنوں میں لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، ایم پی اے عون حمید ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کرکے اسے پختہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت کی مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments