سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ، شہریوں کا احتجاج

سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ، شہریوں کا احتجاج

180 روپے اضافے سے غریب طبقہ متاثر،اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

مونڈکا (نامہ نگار)سرکاری آٹے کی قیمت میں 180 روپے اضافے کے خلاف قومی ترقی تعاون تحریک پاکستان کے زیر اہتمام رحمان آباد میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین سید جعفر حسین شاہ اور مرکزی صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کی۔ مظاہرے میں ایم شکیل، ایم فاروق، وقاص کھوکھر، عامر کھوکھر، ملک نظیر کاٹھیا، کمیل قریشی، محمد شریف، فدا حسین، محمد عامر، ملک رزاق کھوکھر، ملک اقبال حسام اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سید جعفر حسین شاہ نے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے ، سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ غریب، مزدور اور دیہاڑی دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ اس سے ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمت میں کیا گیا 180 روپے کا اضافہ فوری واپس لیا جائے ، سکیم والا آٹا عام مارکیٹ میں وافر مقدار میں فراہم کیا جائے اور کم آمدنی والے خاندانوں کو خصوصی ریلیف دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی تقسیم کا نظام شفاف بنایا جائے تاکہ مستحق افراد بنیادی سہولت سے محروم نہ رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...