آل ملتان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی تیاریاں

آل ملتان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن  کے سالانہ انتخابات کی تیاریاں

ملتان (لیڈی رپورٹر)آل ملتان گڈز ٹرانسپورٹ رجسٹرڈ ایسوسی ایشن کے 2026ء کے انتخابات کے سلسلے میں چیئرمین الیکشن کمشنر ملک ناصر آرائیں اور الیکشن کمیٹی کے ارکان حاجی قاسم شوکت، محمد عمران عرف مانا جھولے لال۔۔۔

 ملک ارشد محمود اعوان، ثناء اللہ خان نیازی، ملک تصدق اعوان اور حاجی محمد شفیع مہے نے مختلف گروپس کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ۔اس موقع پر شاہین گروپ کے امیدوار برائے صدر افتخار محمود، سرپرست اعلیٰ ملک ساجد اعوان اور جنرل سیکرٹری رانا فاروق، فرینڈز گروپ کے امیدوار برائے صدر اجمل پہوڑ اور جنرل سیکرٹری چوہدری امین میؤ جبکہ اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر محمد مزمل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔الیکشن کمیٹی کے ارکان حاجی قاسم شوکت، محمد عمران عرف مانا جھولے لال اور ملک ارشد محمود اعوان نے کہا کہ جلد تمام امیدوار گروپس کی مشاورت سے ووٹرز کے ووٹوں کا اندراج مکمل کیا جائے گا اور انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...