زیر تعمیر مکان کی چھت مزدوروں پر آگری، 3زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) شاہین ٹاؤن فیز ٹو میں زیر تعمیر مکان کی چھت اچانک گرنے سے تین مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے ، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔۔۔۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مکان میں تعمیراتی کام کے دوران پیش آیا، جہاں چھت اچانک مزدوروں پر آگری اور راشد، دلشاد اور آصف ملبے تلے دب گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments