مویشی منڈی میں پولیس گشت نہ ہونے سے بیوپاری غیر محفوظ
منگل اور جمعہ کو منڈی کے اوقات میں پولیس نفری بڑھانے اور سکیورٹی کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) لاہور موڑ پر منگل اور جمعہ کے روز لگنے والی مویشی منڈی میں پولیس گشت نہ ہونے کے باعث بیوپاریوں کو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ، جس کے باعث جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے آنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بیوپاریوں کے مطابق منڈی میں دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ مویشیوں کی خرید و فروخت کے لیے آتے ہیں، جہاں نقد رقم اور قیمتی جانوروں کی موجودگی کے باعث چوری اور ڈکیتی کا خطرہ رہتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی مناسب نفری اور گشت نہ ہونے کی وجہ سے وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ بیوپاریوں نے ڈی پی او خانیوال اور متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منگل اور جمعہ کے روز مویشی منڈی کے اوقات میں پولیس گشت بڑھایا جائے ، مستقل پولیس نفری تعینات کی جائے اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ بیوپاری بلاخوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments