سابق ایم پی اے میاں طارق گرمانی کی رسم قل خوانی ادا

سابق ایم پی اے میاں طارق گرمانی کی رسم قل خوانی ادا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق پارلیمانی سیکرٹری میاں طارق احمد گرمانی کی رسم قل خوانی ان کے آبائی گاؤں ٹھٹھہ گرمانی میں ادا کر دی گئی۔

 قل خوانی میں ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت پنجاب بھر سے پارلیمنٹیرینز، سیاسی، سماجی و دینی شخصیات، معززین علاقہ، عزیز و اقارب اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم سابق ایم پی اے محمد ذیشان گرمانی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی محمد سعود گرمانی کے چچا تھے ۔اس موقع پر عالم دین پروفیسر رضوان غزالی نے موت اور آخرت کے موضوع پر خصوصی خطاب میں کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی انسان کو مفر نہیں۔ دنیا کی زندگی عارضی ہے جبکہ اصل کامیابی آخرت کی تیاری، نیک اعمال اور حقوق العباد کی ادائیگی میں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...