ایس ایچ او کی تعیناتی کے پہلے روز 2شاپنگ سنٹرزکا صفایا
ایس ایچ او کی تعیناتی کے پہلے روز 2شاپنگ سنٹرزکا صفایالاکھوں روپے کاکاسمیٹکس ودیگر سامان ، کیش کاؤنٹرز سے نقدی چوری
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کا ایک روز قبل چارج سنبھالنے والے ایس ایچ او کو چوروں نے پہلے ہی روز بڑا چیلنج دے دیا۔چور کمیٹی چوک کے قریب واقع دو شاپنگ سنٹرز سے لاکھوں روپے مالیت کا کاسمیٹکس اور دیگر سامان سمیت نقدی لے اڑے ۔ واردات کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چوروں نے السعود شاپنگ سنٹر اور ون ڈالر شاپ میں نقب لگا کر لاکھوں روپے کا کاسمیٹکس اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ ملزمان دونوں شاپنگ سنٹرز کے کیش کاؤنٹرز میں موجود لاکھوں روپے کی نقدی بھی سمیٹ کر فرار ہوگئے ۔ میڈیا کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ چوروں کو دونوں شاپنگ سنٹرز سے سامان سمیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments