قتل کا جرم ثابت، 1مجرم کو عمر قید، 10دیگر کو جرمانے

قتل کا جرم ثابت، 1مجرم کو  عمر قید، 10دیگر کو جرمانے

وہاڑی (خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد اختر بھنگو نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو عمر قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے ، جبکہ دس دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر سات لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

  ملزم اجمل ولد غلام رسول اور اس کے ساتھیوں نے سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر محمد مختار احمد کو سر میں فائر مار کر قتل کردیا تھا۔، جبکہ دو خواتین سمیت سات افراد کو زخمی کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ میراں پور میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اجمل کو عمر قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ دیگر ملزمان میں غلام رسول کو دو لاکھ 10 ہزار، افضل اور مختیار کو 90، 90 ہزار، رمضان کو 80 ہزار، عمران ولد غلام رسول اور انتظار کو 70، 70 ہزار، عرفان کو 50 ہزار جبکہ اکرم، عمران ولد در محمد اور غلام اکبر کو 30، 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ نے کی تھی۔ عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...