شہر میں چوری ، ڈکیتی کے واقعات، شہری لاکھوں سے محروم
قادر پورراں، ڈی ایچ اے ،راجہ رام،دہلی گیٹ،چہلیک میں وارداتیں
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے طاہر کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 30 ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔دوسری جانب ڈی ایچ اے کے علاقے میں بلال کا موبائل فون چوری ہوگیا، راجہ رام کے علاقے میں مرید عباس کے پنکھے اور موٹر پمپ سمیت دیگر سامان، دہلی گیٹ کے علاقے میں احمد کی موٹرسائیکل، چہلیک کے علاقے میں ابوبکر کا موبائل فون، مظفرآباد کے علاقے میں صادق کے پنکھے جبکہ قطب پور کے علاقے میں شہباز کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔متاثرہ شہریوں کی شکایات پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments