نواز شریف سکول آف ایمننس فیز تھری کا اعلان، 81 سائٹس مختص

نواز شریف سکول آف ایمننس فیز تھری کا اعلان، 81 سائٹس مختص

نو ڈویژنوں کے مختلف اضلاع میں نئے سکول قائم ہوں گے ، اپ ڈیٹ فہرست

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نواز شریف سکول آف ایمننس کے فیز تھری کا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر میں 81 نئی سکول سائٹس کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کر دی ہے ، جہاں نئے سکول قائم کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں صوبے کی نو ڈویژنوں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں مجموعی طور پر 81 سائٹس شامل کی گئی ہیں۔فاؤنڈیشن کے مطابق ان سائٹس کا انتخاب ایسے علاقوں میں کیا گیا ہے جہاں تعلیمی اداروں کی کمی ہے اور بڑی تعداد میں بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد ان علاقوں میں نئے سکول قائم کرکے بچوں کو ان کے گھروں کے قریب معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔فیز تھری کے تحت نئے سکولوں کے قیام سے صوبے میں تعلیمی سہولیات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں تک رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...