ساؤنڈ سسٹم ایکٹ پر سختی سے عمل کرایا جائے گا ، نوید احمد دیرتھ

ساؤنڈ سسٹم ایکٹ پر سختی سے عمل  کرایا جائے گا ، نوید احمد دیرتھ

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نوید احمد دیرتھ نے کہاہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق لاؤڈسپیکر کے غیر قانونی استعمال کو سختی سے روکا جائے گا

بھیرہ ( نما ئندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نوید احمد دیرتھ نے کہاہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق لاؤڈسپیکر کے غیر قانونی استعمال کو سختی سے روکا جائے گا جو بھی سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر مساجد یا مذہبی تقریبات میں ایک سے زائد لائوڈ سپیکروں کا استعمال دیکھیں تو انتظامیہ کو آگاہ کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں