کینو کے باغات پر وائرس حملہ آور, بھاری نقصان کا خدشہ

کینو کے باغات پر وائرس حملہ آور, بھاری نقصان کا خدشہ

سیزن شروع ہونے سے مہینہ پہلے بیماری پھیلنے پر باغبان پریشان ، ماہرین سے مشاورت کے بعد معیاری ادویات کا سپرے کیا جائے ، ہار ٹیکلچر آفیسر ڈاکٹر بشارت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت کے افسروں کی روایتی سستی کے باعث قبل از وقت اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے ترشاوہ پھلوں کے باغات ایک مرتبہ پھر سکیب نامی بیماری کا شکار ہونے لگے جس سے امسال کینواور دیگر ترشاوہ پھلوں کی پیدوار متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے ۔ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے سیزن سے قبل ترشاوہ پھل پکنے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کی طرف سے خصوصی آگاہی مہم و عملی اقدامات کے فقدان کی وجہ سے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کینو کے باغات تیزی سے سکیب نامی وائر س کا شکار ہو نے لگے ہیں جس پر باغبانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔سلسلہ میں ہار ٹیکلچر آفیسر ڈاکٹر بشارت نے بتایا کہ موجودہ موسم میں پھل دار پودوں بالخصوص سٹرس پر سکیب و دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ پھل دار پودوں کا بیماری اور وائرس سے بچاؤ منظور شدہ اور معیاری ادویات کے سپرے سے ہی ممکن ہے لہذا ماہرین کی مشاورت سے فوری طور پر سپرے کا عمل شروع کیا جائے ۔اس سلسلہ میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں کاشتکار وں کی رہنمائی کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں