نصیر پور کلاں :گھر سے 30لاکھ روپے کا سامان چوری
نذر عباس کے گھر واردات،فاروق،سہیل ،یعقوب کے گھروں کا صفایاظہیر اقبال کا موٹرسائیکل ،عبدالستار کے 5لاکھ روپے کے مویشی چوری
سرگودھا(سٹی رپورٹر )چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران نصیر پور کلاں کے نذر عباس کے گھر سے تیس لاکھ روپے سے زائد کا سامان،نقدی وغیرہ،43شمالی کے محمد سہیل کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، سکیسر کے فاروق احمد کاساڑھے چار لاکھ روپے کا گھریلو سامان،اسی طرح کوٹمومن کے محمد یعقوب کے گھر سے بھی تین لاکھ روپے کا مال و زر،نواحی اشرف کالونی سے ظہیر اقبال کا موٹرسائیکل ،خان محمد والا کے عبدالستار کے ڈیرہ سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے مویشی غائب کر لئے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔