سرگودھا یونیورسٹی اور’’ کورسرا ‘‘ کا اشتراک ،طلبہ، سٹاف و اساتذہ کیلئے آن لائن کورسز
سرگودھا یونیورسٹی اور کورسرا کے باہمی اشتراک نے طلبہ ، سٹاف او ر فیکلٹی ممبران کیلئے کرونا وباء کے پیش نظر دنیا کی بہترین جامعات سے آن لائن کورسز متعارف کرا دیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جس کی بدولت طلبہ، سٹاف و اساتذہ گھر بیٹھے مفت آن لائن کورسز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں مہارتوں اور استعداد کار میں اضافہ کر سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کی وباء پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ اس وبائی صورتحال میں سرگودھا یونیورسٹی نے طلبہ کو تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں سے وابستہ رکھنے کیلئے آن لائن کورسز کی سہولت فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارہ کورسرا کی سکیم ‘ ‘کورسرا فار کیمپس ’’ سے اشتراک کیا ہے۔