مین شاہراؤں پر قائم ہوٹلوں کی انتظامیہ مسافروں کو لوٹنے لگی

 مین شاہراؤں پر قائم ہوٹلوں کی  انتظامیہ مسافروں کو لوٹنے لگی

سرگودھا سمیت ریجن بھر میں مسافروں بسوں کے عملہ اور مین شاہراؤں پر قائم ہوٹلوں کی انتظامیہ نے گٹھ جوڑ کر کے مسافروں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے

سرگودھا(نامہ نگار ) اسی طرح موٹر وے حکام کی بار بار نشاندہی کے باوجود سروس ایریاز میں بھی لوٹ مار کا بازار بدستور گرم ہے ،جبکہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں، وزیر اعلی شکایت سیل کو موصول ہونیوالی درجنوں درخواستوں میں شہریوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے ڈرائیورز اور عملہ نے ملی بھگت کر کے مخصوص ہوٹلوں پر گاڑیاں روک لی جاتی ہیں جہاں انتظامیہ عملے اور ڈرائیور کو فری کھانا کے علاوہ منافع سے دس فیصد ادا کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں