کمشنر کی بند ٹوٹنے ،امدادی کاروائیوں کی رپورٹ طلب

 کمشنر کی بند ٹوٹنے ،امدادی کاروائیوں کی رپورٹ طلب

پانی لوگوں کے گھروں اور فصلوں میں داخل ،اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار) کمشنر سرگودھا نے خیلانوالہ میں نہر کا بند ٹوٹنے اور امدادی کاروائیوں کی رپورٹ طلب کر لی، حالیہ بارشوں کی وجہ سے آر ون نہر کا بند وانڈھا پرانی خیلانوالہ کے مقام پر ٹوٹنے سے پانی لوگوں کے گھروں اور فصلوں میں داخل ہو گیا تھا جس کی نکاسی کے لئے اقدامات انتہائی سست روی کا شکار ہیں،جس پر کمشنر نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں