حکومت نے سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں ٹراما سنٹر بنانے کی منظوری دیدی ، انصر اقبال

حکومت نے سرگودھا کی تمام  تحصیلوں میں ٹراما سنٹر بنانے کی  منظوری دیدی ، انصر اقبال

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ حکومت نے سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں ٹراما سنٹر بنانے کی منظوری دیدی ہے جس سے حادثات کی صورت میں زخمی ہونیوالے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی

بھلوال (نمائندہ دنیا ) اس کے علاوہ تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کیساتھ ساتھ وہاں پر بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی فنڈز کا اجراء کردیا ہے ، اس اقدام سے عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کیلئے سب سے بڑا مسئلہ تاجروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے اور انشاء اﷲ عوام مہنگائی سے بھی چھٹکارا حاصل کرلیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں