اساتذہ سٹوڈنٹس کیلئے رول ماڈل بنیں،ڈی سی

 اساتذہ سٹوڈنٹس کیلئے رول ماڈل بنیں،ڈی سی

سکول میں ہر بچے کے نام کا پودا لگوایا جا ئے ، اونر شپ دی جائے ،سید مو سیٰ رضا

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سید مو سیٰ رضا نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کر ام کو سٹوڈنٹس کیلئے رول ماڈل بننا چاہیے کیونکہ طلبا و طا لبات ان کی پیروی کر تے ہیں، ضلع کے ایجو کیشن سسٹم میں نمایاں بہتری لاکر اسے پنجاب بھر میں ٹاپ پوزیشن پر لے کر آئیں گے ، تمام ایجوکیشن مینجرز بہتریں کارکردگی کے حصول کیلئے مزید محنت ولگن سے میعاری انداز میں فرائض کی انجام دہی کے اس تسلسل کو قا ئم رکھیں ۔ یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن محمد طارق حبیب فاروقی ،ڈی او سکینڈری چوہدری مقصود اختر ، ڈی او ایلمنٹری مردانہ ڈاکٹر محمد سلیم چوہا ن سمیت ڈپٹی ڈی اوز زنانہ ومردانہ اور اے ای اوز موجود تھے ۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنر سید مو سیٰ رضا کو بر یفنگ دیتے ہو ئے امسال حکومتی کے جا نب سے فراہم کردہ تمام انڈیکٹرز کی عمدہ انداز میں تکمیل وکا رکر دگی اور پنجاب بھر سمیت ڈویژن کی سطح پر ضلع بھکر کی نمایاں پوزیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سید مو سیٰ رضا نے عمدہ کارکر دگی کے ایجو کیشن مینجزکی پیشہ ورانہ کا رکر دگی کو سراہا اور سی ای اوایجوکیشن اور انکے ٹیم ورک کو عمدہ قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ضلع کے تعلیمی میدان میں کامیابیوں کے سلسلہ کومزید آگے بڑھائیں تاکہ سکولوں کے ایجو کیشن سسٹم میں نمایاں بہتری نظر آئے ۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں شجر کاری مہم کے فروغ کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے کہ سکول میں ہر بچے کے نام کا ایک پودا لگوایا جا ئے اور اس پودے کی اونر شپ اسی بچے دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں