عمر شیر چٹھہ کا افسروں کیساتھ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

عمر شیر چٹھہ کا افسروں کیساتھ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پی ٹی آئی کے مقامی قائدین بھی ہمراہ تھے ، بار ش متاثرین کے مسائل بھی سنے

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کامحکمہ انہار و ہائی وے افسران اور پی ٹی آئی کے مقامی قائدین جمال احسن خان ، زبیر خان ، سلیم گل و زبیر ہا شمی کے ہمراہ تحصیل عیسیٰ خیل کے بارش سے متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ ۔بر ساتی نا لوں بڑوچ ، چچالی ، رکہہ کا موقع پر معائنہ کیا اور بر ساتی نا لوں میں بارشی پا نی سے متاثرہ ملحقہ آبادیوں ، جنتی والہ ، ترگ ، واہنڈہ عمر خیل ، شیخ محمود والہ ، شیخ آباد و دیگر علاقوں کے متاثرین کے مسائل بھی سنے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے متاثرین سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر متاثرین کو فوری طور پر راشن کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں کیلئے اقدامات بر ؤئے کار لا ئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ نقصانات کا سروے کروایا جا ئے گااور حکو مت پنجاب سے اس حوالہ سے امدادکی درخواست کی جا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، تحصیل انتظامیہ اور تما م متعلقہ اداروں کے افسران کو احکا مات جاری کئے گئے ہیں کہ ہمہ وقت ان علا قوں میں مو جود رہیں اور متاثرین کی مدد کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرین کیلئے شیخ محمود و الہ میں امدادی کیمپ /ریلیف کیمپ لگا یا گیا ہے جہاں پر محکمہ لا ئیو سٹاک ،ہیلتھ ، خوراک ، ریسکیو1122انہار سمیت تما م متعلقہ محکمے کے افسران و عملہ متاثرین کی امداد اور دادرسی کیلئے مو جود ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کے مطالبہ پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل محسن اقبال خان کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ڈی ڈی ایم اے وئیر ہاؤس سے خیمے حاصل کر کے تقسیم کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل محسن اقبال خان ، ایکسئن ہا ئی وے منصور ارشد ، ایس ڈی او ہا ئی وے ایم اینڈ آر ،ایس ڈی او انہار و دیگر افسران کے ہمرا ہ شیخ محمود والہ میں قائم کر دہ امدادی کیمپ کا بھی معائنہ کیا ۔ ایس ڈی او انہار کو متاثرہ علاقوں میں ایکسیویٹرز اور ڈی واٹرنگ سیٹس کی دستیا بی بھی یقینی بنا نے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرین سے کہا کہ محکمہ ریو نیو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کی ڈیو ٹی لگادی گئی ہے اور انہیں دو روز کے اندر بارش سے ہونیوالے نقصانات کا سروے مکمل کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں