حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ،چو دھری حامد حمید

حکمرانوں کے دن تھوڑے  رہ گئے ہیں ،چو دھری حامد حمید

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چو دھری حامد حمید نے کہا ہے کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں ایسے حالات نہیں ہوئے جتنے برے حالات موجودہ حکمرانوں نے پیدا کردیئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے عوام حکمرانوں کو بددُعائیں دینے پر مجبور ہیں ۔اپوزیشن کو فنڈز سے محروم کرکے عوام کیساتھ انتقامی کاروائیاں کرنیوالے حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں تبدیلی سرکار نے عوامی فلاح و بہبود کے جاری ایجنڈے کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں