اے سی نے سروس ایریا بھیرہ میں ریسٹورنٹ سیل کر دیا

 اے سی نے سروس ایریا بھیرہ میں ریسٹورنٹ سیل کر دیا

ریسٹورنٹ سٹاف بغیر ویکسی نیشن کام کر رہاتھا،ٹرالیوں کیخلاف کارروائی

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی وہ موٹروے سروس ایریا بھیرہ میں قائم ریسٹورنٹس کا معائنہ کر رہے تھے محمد مرتضی نے ریسٹورنٹ سٹاف کے بغیر ویکسینیشن کام کرنے پر اسے سیل کر دیا انہوں نے شہر میں بغیر ترپال مٹی ریت لانے والی ٹرالیوں کے خلاف بھی کاروائی جاری رکھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں